لاہور ( روزنامہ دنیا) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سکیورٹی مانگ لی۔
اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے بتایا گزشتہ روز ایک قوالی ریکارڈ کروائی تھی جس میں دہشت گردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بھی درخواست دیدی ہے ۔