ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداح کی جانب سے چوتھے بچے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔ شاہ رخ خان نے جو جواب دیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ چوتھی بار والد بننا چاہتے ہیں.
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے سوال وجواب کے دوران کئی مزیدار سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ کنگ خان کے مداح نے ان سے چوتھے بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں۔
مداح کے اس تبصرے پرشاہ رخ خان نےجواب دیا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے کپڑے صرف اس لیے سنبھال کررکھے ہیں کہ آپ کا خواب سچ ہوجائے اور یہ کپڑے کام آجائیں۔
شاہ رخ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ وہ چوتھی بار والد بننا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے گھر بہت جلد ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوجائے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام خان ہیں، شاہ رخ خان اپنے تیسرے اورسب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہاں تک ابرام فلم کے سیٹ اور بیرون ملک دوروں پر بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوتا ہے۔