کامیڈی فلم '' کرسٹوفر روبن '' کا ٹریلر ریلیز

Last Updated On 11 July,2018 02:09 pm

لاہور (دنیا نیوز ) کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپورفلم"کرسٹوفرروبن"کا نیا ٹریلر آگیا،،فلم تین اگست کو ریلیز ہوگی۔ ہدایتکار مارک فوسٹر کی اس فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹر اور "وِنی دی پُوہ" کے خالق اے اے ملن کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

فلم میں کرسٹوفر اپنے بچپن کے دوست ونی دی پوہ کے ساتھ مل کر اپنی کہانی میں لاپتہ ہونے والے ننھے بچے کی تلاش شروع کرتا ہے۔

اینی میشن ایڈونچر فلم 3 اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔