مشن امپاسیبل فال آئوٹ کا سینما میں شاندار بزنس

Last Updated On 30 July,2018 03:46 pm

لاہور (دنیا نیوز ) ''مشن امپاسیبل فال آؤٹ'' سینما گھروں پر چھا گئی، پہلے تین دنوں میں چھ کروڑ ڈالرز سے زائد کما کر امریکی باکس آفس پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

مار دھاڑ، ایکشن، تھرل، ایڈونچر سے بھرپور   فال آؤٹ   نے   مشن امپاسیبل   سیریز کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ٹام کروز کی   مشن امپاسیبل فال آؤٹ    نے افتتاحی ہفتے چھ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرلیا۔

میوزیکل کامیڈی فلم   ماما میا   رواں ہفتے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کما کر امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی اور    دا ایکوالائزر   ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔