ہالی ووڈ فلم '' دی گرنچ '' کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

Last Updated On 13 July,2018 10:20 am

لاہور (دنیا نیوز ) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم "دی گرنچ" کا ٹریلر آگیا۔

  دی گرنچ   کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گرد گھوم رہی ہے جو خوشحال گاؤں میں تباہی کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

تاہم گاؤں کے رہائشی اس کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیتے ہیں، کامیڈی اور اینی میٹڈ فلم 9 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔