دی کنگز آف تھیوز کا نیا ٹریلر جاری

Last Updated On 03 August,2018 04:05 pm

لندن (دنیا نیوز ) لندن کے ریٹائرڈ چوروں نے ہیروں کی چوری کیلئے پھر ہاتھ ملالیا، ہالی وڈ کی کرائم مووی"The King of Thieves" کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم   دی کنگز آف تھیوز    کی کہانی بوڑھے چوروں کی ہے جو لندن میں قیمتی جواہرات چرانے کا منصوبہ بناتے ہیں۔
کرائم اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں اداکار مائیکل کین ، مائیکل گیمبن اور چارلی کاکس شامل ہیں۔ فلم چودہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔