نیویارک (دنیا نیوز ) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے مقدمے کو رواں برس ختم کرنے کے لئے درخواست دے دی ہے، ان کا طلاق کا مقدمہ دو برس سے زیر التوا ہے۔
انجلینا جولی کے وکیل نے لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں مقدمے کا اسی سال فیصلہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بریڈ نے بچوں کا خرچ ادا کرنے کے معاملے میں ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا، جولی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دونوں کے لئے بہتری اور زندگی میں آگے بڑھنے کا راستہ کھولنا ہے۔
ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ مقبول اور رومانوی جوڑا مانے جانے والے برینجلینا میں ستمبر دو ہزار سولہ سے طلاق کا مقدمہ چل رہا ہے۔