ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ساز ویشال بھردواج کے ساتھ فلم کریں گی جس کے ساتھ ہی ان کی بالی وڈ میں واپسی ہو جائے گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فلم بھارت میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور اب ویشال بھردواج نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ پریانکا ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ دونوں مل کرآئندہ سال فلم کریں گے جو کہ شیکسپیئر کے ڈرامے ’’ٹویلفتھ نائٹ ‘‘ پر مبنی ہو گی۔ پریانکا سونالی باس کی فلم ’’دی سکائے از پنک ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔