لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے رنبیر کپور کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ کسی سے بنائے گئے تعلق میں ایک غلطی کو دوبارہ دہراتے ہو تو آپ کو اس تعلق کو قائم رکھنے کا کوئی حق نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بالی ووڈ سٹار نے جو جلد ہی ہدایت کار مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ شادی کے خواہش مند ہیں نے کرن جوہر سے پوچھا کہ ان سے ایک غلطی بار بار ہوجاتی ہے تو وہ اس کا ازالہ کیسے کرکے اپنے دوست کو خوش کرسکتے ہیں۔
کرن جوہر نے رنبیر کے سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے تو انسان کو اپنی غلطی کا ازالہ معافی مانگ کر کرنا چاہیئے اور کوشش کرنی چاہیئے کہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہو لیکن اگر اس کے باوجود ایسی غلطی ہونے کا امکان ہو تو خاموشی سے اس رشتے کو ختم کردینا دونوں کیلئے بہتر ہے ۔