لاہور (نیٹ نیوز ) سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی ویب سائیٹ پر اپنے منگیتر کیلئے بوسوں کی برسات کر دی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام سے اپنے منگیتر کے نام ایک نئی پوسٹ جاری کی ہے جس میں ان کی تصویر پر پریانکا نے اپنے ہونٹوں کے نشان بنائے ہوئے ہیں۔ پریانکا چوپڑا ہفتہ رواں کے دوران لاس اینجلس روانہ ہو گئی تھیں۔
اداکارہ کی ہونے والی ساس نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی ویڈیو بھی شیئر کر دی تھی۔ پریانکا کے منگیتر نک جونز 17 اگست کو بھارت پہنچے تھے جس کے بعد دونوں نے اپنی منگنی کی باقاعدہ رسومات ادا کی تھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا تھا۔