مومنہ مستحسن کی تصاویر نے مداحوں کو چونکا دیا

Last Updated On 26 September,2018 03:28 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) لالی ووڈ کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن ہمیشہ اپنے مداحوں کیلئے کوئی نہ کوئی سرپرائز ضرور لاتی ہیں ، اور اس بار تو انہوں نے کچھ ایسا کر دکھایا کہ ان کے پرستار ششدر رہ گئے۔

مومنہ مستحسن نے 10 برس پرانی یعنی 2008 کی دو تصاویر وائرل کر دیں جن کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ اپنی ان تصاویر کو وائرل کرتے ہوئے مومنہ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ تصاویر تقریباً دس برس پرانی ہیں ، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔


مومنہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار فطری امر تھا چنانچہ انتہائی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے ، کچھ مداحوں نے دریافت کیا کیا مومنہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے، ایک کا کہنا تھا کہ مومنہ ناقابل یقین حد تک بدل چکی ہیں، ایک اور نے پوچھا کہ کیا یہ واقعی آپ ہی ہیں۔
ایک مداح نے تو حد ہی کر دی، اس کا کہنا تھا کہ ماضی میں آپ زیادہ پرکشش تھیں جبکہ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ آپ ماضی میں زیادہ خوبصورت تھیں اب اسی طرح کی کیوں نہ رہ سکیں۔