رومن رینز کینسر کا شکار

Last Updated On 23 October,2018 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر اسٹار رومن رینز اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عبوری طور پر کھیل سے خیر باد کہہ دیا۔

ایک روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے۔
33سالہ ریسلر رومن رینز نے مداحوں کے سامنے اپنی زندگی کا سچ بتا یا۔اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹائٹل چھوڑ رہے ہیں کیوں کہ انہیں زندگی کی سب سے بڑی لڑائی لڑنی ہے۔ رومن کا مزید کہنا تھا کہ کینسر سے لڑائی میں وہ کامیاب ہوں گے اور ایک بار پھر ریسلنگ کے اکھاڑے میں اپنے جوہر دکھائیںگے۔ اس موقع پر مداح رومن رینز کے حوالے سے اس خبر کو سن کر افسردہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ لیوکیمیا کینسر کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے خون اور بون میرو متاثر ہوتے ہیں۔یوکیمیا ایک ایسا کینسر ہے جو ان خاص سفید خون کے خلیات سے پیداہوتا ہے جو عموما بیماری سے لڑنے اور صحت مند رہنے میں ہماری مددکرتے ہیں۔لیوکیمیا سے متاثر خلیات گودے کے عام خلیات کو باہر دھکیل دیتے ہیںجس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ مناسب طریقہ سے کام کرنے کے اہل نہیںہیں۔