جمال خشوگی کی ہلاکت سنگین غلطی تھی: سعودی وزیر خارجہ

Last Updated On 23 October,2018 08:48 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت سنگین غلطی تھی، قاتلوں کا احتساب ہوگا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ابتدا میں کیس سے آگاہ ہی نہیں تھے۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا جن لوگوں نے یہ کام کیا، انھوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا، ذمہ دارں کا احتساب ضرور ہوگا، تمام معلومات منظر عام پرلائیں گے۔ یہ بھی کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خشوگی ابتدائی طور کیس سے آگاہ ہی نہیں تھے۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سینئر سعودی عہدے دار نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹیم کا پلان جمال خشوگی کو سعودی عرب لانے کےلیے آمادہ کرنا تھا، صحافی کو آواز اونچی کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی، جس کے دوران ان کا دم گُھٹ گیا۔

ادھر ترک صدر نے بھی تحقیقات کی تفصیل منگل کو سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے، طیب اردوان حکمران جماعت کے اجلاس میں کیس سے متعلق تفصیلات سامنے لائیں گے۔