امرتسر: (دنیا نیوز) ریلوے حکام نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔
بھارت میں دسہرے کے تہوار پر خوفناک حادثہ پیش آیا جب لوگ ٹرین کی پٹری پر بیٹھے راون کو جلتا دیکھ رہے تھے تاہم شور کی وجہ سے ٹرین کی آواز نہ سن سکے۔ حادثے میں بچوں سمیت ساٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریلوے بورڈ کے چئیرمین اشوانی لوہانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹرین ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی موجودگی سے لاعلم تھا اسے راستہ کلئیر ہونے کا سگنل ملا تھا۔ادھر معروف سیاستدان نوجوت سنگھ سدھونے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔