پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتارکر لیا، اہلکار پر جعلی سوشل میڈیا اکائونٹ سے خاتون وکیل کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون وکیل جعلی فیس بک اکائونٹ سے ہراساں کرنے کے الزام میں خیبرپختونخوا پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا، ایف آئی اے کے مطابق توصیف اللہ پشاور ہائیکورٹ میں سیکورٹی کی ڈیوٹی پر معمور تھا۔