غزہ کی سرحد پر اسرائیل نے جنگی تیاریاں شروع کر دی

Last Updated On 19 October,2018 09:10 pm

غرہ: (دنیا نیوز) نہتے مظاہرین کے خلاف ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں سرحد پر پہنچا دی گئیں، ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے مصر نے ثالثی شروع کر دی۔

صیہونی ریاست اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا خون بہانے پر تل گئی، غزہ کی سرحد پر نہتے مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج نے جنگی تیاریاں شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 ٹینک غزہ کی سرحد پر پہنچا دیے گئے ہیں جس کو 2014 کی جنگ کے بعد اسرائیل کی جانب سے طاقت کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے مصر نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات میں مصری وفد نے کشیدگی کو ہوا نہ دینے کی تاکید کی ہے۔ دوسری جانب مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی تعمیرات کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اسرائیلی پولیس نے زہریلی گیس پھینک دی جس کے باعث متعدد مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔