اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم نے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ نے ہزاروں پاکستانی زائرین کی عراق جانے کیلئے ویزا کے معاملے پر بات چیت کی۔
وزیرخارجہ سے ملاقات میں عراقی سفیر نے اپنی حکومت کے جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ محمود دقریشی نے پاکستانی زائرین کے ویزا کے معاملے پر مختلف رپورٹس پر تشویش سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود نے برادر ملک کے سفیر سے تمام تر ضروری کوائف کی تفصیلات کو سفارتخانے کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ عراقی سفیر نے وزیرخارجہ کو ویزے کے حصول کے طریقہ کارسمیت دیگر معاملات میں سفارتخانے کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔