قائم: (دنیا نیوز) شامی سرحد کے قریب واقع عراقی شہر قائم میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔
حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں شہریوں کی زیادہ تعداد شامل ہے۔ فوجی حکام کے مطابق حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ یاد رہے کہ آج ہی عراق کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3 مجرموں کو موت کی سزا سنائی ہے جن کا تعلق داعش سے ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کا سزائے موت سنائے جانے سے تعلق نہیں ہے۔