امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد ریلوے ٹریک کے قریب میلہ دیکھتے دیکھتے ٹرین کی زد میں آ گئے جبکہ آتش بازی کی وجہ سے لوگوں کو ٹرین سائرن سنائی نہیں دیا۔
بھارتی شہر امرتسر میں سیکڑوں افراد ہندوؤں کے تہوار دشیرے کے موقع پر مذہبی رسومات ادا کررہے تھے، راون کا پتلا نذر آتش ہوتا دیکھنے کیلئے لوگ ریلوے ٹریک پر جمع ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑا پھاٹک پر جالندھر سے امرتسر آنیوالی ٹرین ٹریک پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی، واقعے میں درجنوں افراد موقع پر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
سب ڈویژن مجسٹریٹ امرتسر نے 50 افراد کی ہلاک کی تصدیق کردی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
VIDEO: Over 50 feared dead as train mows down Dussehra revellers near Amritsar. pic.twitter.com/HXm9QcY1rz
— The Indian Express (@IndianExpress) October 19, 2018