ممبئی: (آن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کپل شرما کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لیے ان کا ٹی وی شو خود پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے بڑا گاڈ فادر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی اداکاروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کی فلم نگری میں دوبارہ انٹری کرائی ہے اور ان میں اب کپل شرما بھی شامل ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کا شو پہلے جو کمپنی پروڈیوس کرتی تھی اس نے اداکار کے نامناسب رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ کپل شرما کے پاس اتنا سرمایہ نہیں کہ وہ خود اکیلے ہی اس ٹی وی شو کی تیاری کے اخراجات اٹھا سکیں، اس کے لیے انہوں نے کئی لوگوں کو شراکت داری کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کیں لیکن ماضی کے خراب تجربات کی وجہ سے کوئی ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں۔