سشمیتا نے روہمن سے شادی کی تردید کر دی

Last Updated On 12 November,2018 10:01 pm

ممبئی:(دنیا نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ماڈل روہمن شال سے شادی کی تردید کر دی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے ماڈل روہمن شال کیساتھ شادی کی خبروں کی تردید کر تے ہو ئے لکھا ابھی انکا شادی کا کو ئی ارادہ نہیں ہے ۔واضح رہے سشمیتا سین اور روہمن شال کی دوستی کے چرچے آجکل فلم انڈسٹری کی زینت بنے ہو ئے ہیں۔