نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ و اداکارہ ملی سائرس نے خود آسٹریلوی اداکار لیام ہیمزورتھ کیساتھ اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔
گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے رواں سال 23 دسمبر کو لیام ہیمزورتھ سے شادی کی۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ان کیساتھ رشتے میں منسلک ہیں۔
جوڑے کی سال 2012 میں منگنی ہوئی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے والدین بھی اس رشتے پر رضا مند تھے تاہم 6 سال کے دوران ملی اور ہیمزورتھ کی علیحدگی کی میڈیا رپورٹس بھی سامنے آتی رہیں۔ اب ملی سائرس نے چند روز قبل 23 دسمبر کو ہونے والی خفیہ شادی کا اعلان کر دیا ہے۔