لاہور: (دنیا نیوز) سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے میرا کی درخواست پر سماعت کی۔ میرا نے موقف اپنایا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عتیق الرحمان کو نہیں جانتی۔
درخواست گزار میرا نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت نے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔