کراچی: (روزنامہ دنیا) فلمساز و اداکار ہمایوں سعید نے اس بار عید دنگل سے باہر رہنے کا فیصلہ کرنے کے باوجود نئی فلم کی منصوبہ بندی شروع کر دی جس کی عکسبندی رواں برس ہونے کا امکان ہے۔
مذکورہ فلم کی کاسٹ میں عائزہ خان کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگست میں کرنے کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ہمایوں سعید باقی کاسٹ کا فیصلہ عائزہ خان کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اپنی گزشتہ فلم جوانی پھر نہیں آنی اور اس کے سیکوئل کی طرح ہمایوں سعید اس مرتبہ بھی ہیرو کا کردار نبھائیں گے جبکہ اداکارہ عائزہ خان بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔