نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی عدالت نے معروف ہالی وڈ اداکارہ ایلسن میک کو متعدد خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں جنسی غلام بنائے جانے کا مجرم قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ نے عائد کردہ تمام الزامات کا اعتراف کرلیا۔
35 سالہ ایلسن میک اور کیس کے مرکزی ملزم کیتھ رنائر کو گزشتہ برس پولیس نے گرفتار کیا تھا، اداکارہ کو کم سے کم 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
اداکارہ پر الزام ہے کہ وہ نوعمر اور خوبصورت لڑکیوں کو ٹریننگ کی آڑ میں ایک کمپنی کے پاس بھجواتی تھیں جہاں انھیں جنسی غلام بنایا جاتا تھا۔ نیگزوم نامی کمپنی کا بنیادی کام تو مارکیٹنگ کیلئے ٹریننگ دینا ہی تھا تاہم کمپنی کے بانی کیتھ رینائر ان لڑکیوں کو جنسی غلام بنا لیتے تھے۔ اس کمپنی کے ساتھ اداکارہ ایلسن میک کے علاوہ کئی دیگر فنکار بھی وابستہ تھے۔