ممبئی: (روزنامہ دنیا) مراکشی نژاد بالی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے نئی آنیوالی فلم ’’بٹلا ہاؤس‘‘ کے گانے ’’ساقی‘‘ پر آئٹم نمبر کیا ہے جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ اس گانے میں پرفارمنس کیلئے انہوں نے محض 3 دن میں تیاری کی۔ اس گانے میں آگ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی اور آگ کیساتھ ڈانس کرنا آسان نہیں ہوتا،یہ انتہائی مشکل کام ہے۔
اداکارہ نے کم وقت اور آگ کیساتھ پرفارمنس کو گانے کی ناکامی کیوجہ قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے اس ڈانس پرفارمنس کو مشکل قرار دے دیا۔