دی لائن کنگ، ایک بار پھر آگئی دھوم مچانے

Last Updated On 22 July,2019 11:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ مووی دی لائن کنگ کے تھری ڈی ورژن نے بچوں کو بے تاب کر دیا۔

1994ء میں بننے والی امریکن کارٹون فلم دی لائن کنگ 25 سال بعد ایک بار پھر دھوم مچانے آ گئی ہے۔ تھری ڈی ورژن دیکھنے کے لیے بچے پُرجوش۔ ہیں۔

ارینا سینما بحریہ ٹاؤن میں دی لائن کنگ کا رنگارنگ پریمیر ہوا جس میں بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پسندیدہ کریکٹر سمبا اور مفاسا کو بڑے پردے پر دیکھ کر بچے خوشی سے پھولے نہ سمائے تو بڑوں نے بھی اپنے بچپن کو یاد کیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ شیروں کی یہ کہانی بچوں کیساتھ بڑوں کو بھی بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔

دی لائن کنگ 19 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کر دی گئی ہے۔