مظہر راہی نے اپنا نیا ویڈیو گیت ’’میگزیناں‘‘ریلیز کر دیا

Last Updated On 24 July,2019 07:29 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) بھنگڑا سٹار مظہر راہی نے اپنا نیا ویڈیو گیت ’’میگزیناں ‘‘ریلیز کر دیا،گلوکار نے مذکورہ گیت کو سوشل میڈیا اور اپنے آفیشل چینل سے ریلیز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گیت کے ویڈیو ڈائریکٹر سلیم خان ہیں جبکہ میوزک ساجد علی چھکو نے ترتیب دیا اور نغمہ نگار تیجا جی ہیں۔ مظہر راہی کا کہنا تھا کہ میرے تین نئے گانوں کی آڈیو ریکارڈ نگ مکمل ہو چکی ہے، بہت جلد ان کے ویڈیوز ریکارڈ کرکے ریلیز کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مظہر راہی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ہیں جو یوم دفاع سمیت مختلف مواقع پر اپنے گانے ریلیز کرتے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بھرپور مقبولیت اور پذیرائی ملتی ہے۔