اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کا مشن ہے کہ سکولوں سے باہر تمام بچوں کو دوبارہ داخلہ دیا جائے، تین ماہ میں اب تک سات ہزار ایسے بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 3 ماہ میں 7 ہزار بچوں کے داخلے کیے ہیں۔ حکومت کا مشن ہے سکولوں سے باہر تمام بچوں کے داخلے کریں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے لیے ان تمام داخل ہونے والے بچوں کو سکول میں رکھنا چیلنج ہے، سکولز سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سکولز میں طلبہ کے لیے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس کے تحت ان کو دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ پر سکولز کے نام اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔