گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی کے حلقہ این اے205 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش مہر 89 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، بتایا گیا ہے کہ 290 میں سے 193 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش مہر 89 ہزار 7285 ووٹ لے کر سبقت لے گئے، ان کے مخالف احمد علی مہر 72 ہزار 509 ووٹ لے سکے۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت پر ان کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا، جیالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے دکھائی دئیے۔