گھوٹکی: این اے 205 ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

Last Updated On 23 July,2019 05:11 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر اور آزاد امیدوار احمد علی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

گھوٹکی کی خالی ہونے والی نشست پر ماموں اور بھانجا آمنے سامنے ہیں۔ سردار محمد بخش خان مہر پیپلز پارٹی جبکہ بھانجا احمد علی خان مہر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ گھوٹکی این اے 205 میں کل ووٹرز کی تعدا 3 لاکھ 60 ہزار 875 ہے۔

انتخاب کے عمل کی نگرانی کیلئے تمام تر پولنگ سٹیشنز پر پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوان تعینات کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ این اے 205 کی نشست جی ڈی اے کی ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔