یہ صرف قبائلی عوام کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Last Updated On 20 July,2019 02:43 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کا آخری مرحلہ آج مکمل ہوگیا، یہ صرف قبائلی عوام کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے، امید ہے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والا وقت قبائلی عوام کیلئے خوش آئند ہوگا، امید ہے قبائلی اضلاع میں ترقی ہوگی، قبائلی اضلاع کیلئے حکومت نے سکیمیں دیں ہے، فاٹا کے نمائندے عوام کی آواز بنیں گے، ترقی کے بعد علاقہ اوپر آئے گا، اسمبلی میں آنے والے نمائندے مبارکباد کے مستحق ہے، امید ہے عوامی نمائندے مسائل کو اجاگر کریں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا امید ہے فاٹا کے منصوبے پایا تکمیل کو پہنچیں گے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق بات ہوئی، الیکشن کمیشن نے علاقے کا دورہ کیا اور ملاقاتیں کی، الیکشن صاف اور شفاف ہو رہے ہیں، امید ہے انتخابی عمل پرامن طریقے سے پایا تکمیل کو پہنچے گا، انتخابات سے قبائلی عوام کے مسائل حل ہوں گے، صحت کارڈ، روزگار سکیم مسائل حل کرنے میں مددگار ہے۔