کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد صوبہ سندھ کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق حلیم عادل شیخ کو پاکستان تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محفوظ عرسانی صوبائی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جمال صدیقی کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
صداقت جتوئی تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر، پپو خان چاچڑ اور آغا تیمور نائب صدر، سید اظہار الحسن صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ارسلان فیصل مرزا کو صوبائی سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ان کے علاوہ اشرف قریشی، طاہر شاہ، راجا خان جاکھرانی، سید ممتاز علی شاہ جنرل سیکرٹری جبکہ عنایت حسین اور حاجی خاوند بخش جوہیجو کو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔
ادھر تحریک انصاف کے مرکزی اور بلوچستان کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سردار خادم حسین وردگ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلوچستان مقرر کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق 13 رکنی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈاکٹر منیر، ظہور آغا، نذر بلوچ، روح اللہ خلجی، باری بڑیچ، سالار خان، بسم اللہ آغا، غلام مصطفیٰ، عارف رند، اختر کلپر، کلیم سمالانی اور عبداللہ سیاپاد شامل ہیں جبکہ سردار خادم حسین وردگ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل بلوچستان اور ہمایوں جوگیزئی اور شریف جوگیزئی جوائنٹ سیکرٹری بلوچستان مقرر کر دیے گئے ہیں۔