اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردو عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی (ن) لیگ بھنور میں پھنس چکی، عوامی مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگالی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دیتے ؟ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراؤنڈ کے 12 ویں کھلاڑی فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے ؟ جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ کیا معاونت کریں گے ؟۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ایک دوسرے کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنیوالے کس منہ سے الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیار اور قانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہوچکا ہے۔