اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔
زلزلہ متاثرین کےلئے آنے والی امداد کا آٹھ کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔جرم کی اس حقیقت کا اعتراف ایرا کےافسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں کیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2019
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹس کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے لئے آٹھ کروڑ روپے کا چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔ جرم کا اعتراف ایرا کےافسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین میں کیا۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری،کرپشن،اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے۔توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 15, 2019