ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلمی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز نے رواں ماہ 15 اگست کو بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم گلوکار کے معافی مانگنے پر پابندی ختم کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی تنظیم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد میکا سنگھ نے تین دن قبل بھارتی عوام سے پاکستان میں پرفارم کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بائیکاٹ نہ کیا جائے، ان سے غلطی ہوئی اور آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔
گلوکار کے معافی مانگنے پر تنظیم اور میکا سنگھ کے درمیان مذاکرات ہوئے اور تنظیم نے گلوکار کے بائیکاٹ کرنے کااعلان واپس لے لیا، اپنا کیرئیر ختم ہونے کے خوف سے پریشان فکر مند میکا سنگھ نے سکون کا سانس لیا۔