ارشد خان کی شوبز سے چائے کے ڈھابے پر واپسی؟

Last Updated On 13 September,2019 12:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ايک تصوير کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلنديوں پر پہنچنے والا ارشد المعروف چائے والا کا نام سبھی کو یاد ہوگا۔ جس کی نیلی آنکھوں اور پرکشش شخصیت کی سرخیاں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی زینت بنی تھی وہی ارشد خان المعروف چائے والا اب چائے کے ڈھابے پر واپس آچکے ہیں۔

 ماجرا کیا ہے؟ کیا ارشد خان نے شوبز کی رنگارنگ دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے؟ ان سب سوالوں کے جواب انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں دیئے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں فلم نگری کو خیر باد نہیں کہا اور نہ ہی ایسا ارادہ رکھتا ہوں مگر اسی کے ساتھ ساتھ چائے بنانا بھی میری پہچان ہے اور میں اس پہچان کو بھی خیر باد نہیں کہہ سکتا، میرا مختلف شہروں میں چائے کے کیفے کھولنے کا بھی ارادہ ہے۔
شوبز مصروفیات کے بارے میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم ٹوئنٹی فور آوورز دسمبر میں ریلیز ہوگی جس میں میرا کردار لوگوں کو بہت پسند آئے گا