لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بات جب پاک بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وینا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بگ باس میں شرکت نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا، مجھے دوبارہ کئی بار بگ باس جوائن کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ اب یہ باب بند کر چکی ہوں۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث فنکاروں پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے وینا ملک نے کہا فنکار دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں لیکن پاکستان، بھارت میں ان کی حدود بن گئی ہیں کیونکہ اگر حدود نہ ہوتیں تو سرحد پار جا کر کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید نہیں ہوتی۔
وینا ملک نے بتایاکہ 2015 میں ان کی شوہر سے علیحدگی ہوئی اور 2016 میں طلاق ہو گئی۔ اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے طویل قانونی جنگ لڑی۔