قائداعظم ٹرافی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: سرفراز احمد

Last Updated On 13 September,2019 11:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ملک میں اب انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیئے۔ نئے سٹرکچر سے لڑکوں کو مواقع ملیں گے، قائداعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے، بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کر رہا ہے، پاکستان میں اب عالمی کرکٹ بحال ہو جانی چاہئے۔ آئی سی سی کوبھی چاہئے کہ پاکستان کوسپورٹ کرے۔

 

سرفراز کا کہنا تھا کہ کسی نے ریٹائرمنٹ کا کہا ہےتو یہ اسکی اپنی سوچ ہو گی، ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، مسلسل 5 دن کھیلنا ہوتا ہے، ہر کھلاڑی کو پتا ہے وہ کونسا فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔ ٹیم کے ایک کھلاڑی کے ان فٹ ہونے اورریٹائرمنٹ سے بہت فرق پڑتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی کاپی سی بی نے فیصلہ کرنے ہے کہ کس کپتانی دینی ہے، پی سی بی زیادہ بہترسمجھتاہے کہ کوچزکوٹیم سیلیکٹ کرنی چاہیے یانہیں۔ نئےنظام کووقت دیں گےتواچھے نتائج ملیں گے۔ نئے سٹرکچر سے لڑکوں کو مواقع ملیں گے، قائداعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا، اس ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ سینئرز اور جونیئرز کھلاڑی سب مل کر کھیلیں گے۔