لاہور: (دنیا نیوز) روٹی تندور صارفین کیلئے اچھی خبر ہے، روٹی تندور صارفین کیلئے گیس 583 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔
دنیا نیوزکے مطابق اوگرا نے گیس سستی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، روٹی تندور صارفین کے لئے گیس کے نرخ 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں، روٹی تندور صارفین کے لئے نرخ 1283 سے کم کر کے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک کے لئے نرخ 121 سے کم کر کے 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دیئے گئے ہیں، ماہانہ 100 یونٹ والے کیلئے 300 سے کم کر کے 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 200 یونٹ تک روٹی تندور صارفین کے لئے 553 سے کم کر کے 220 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں، 330 یونٹ تک والے صارفین کے لئے قیمت 738 سے کم کر کے 220 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لئے قیمت 1283 سے کم کر کے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی تندور صارفین کے گیس کے کم سے کم ماہانہ نرخ 172 سے کم کر کے 148.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔