کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی روپے کے مقابلے قدر میں کمی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 156 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 149 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 31 ہزار 397 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر می گذشتہ 2 ماہ کے دوران 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔