ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔
اداکارہ نے تقریباً 6 ماہ قبل ہی سیاسی پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن اب انہوں نے کانگریس چیف سونیا گاندھی کو خط لکھا جس میں انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہامیں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے سیاسی سفر میں ساتھ دیا۔