نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انتہاپسند بھارتیوں نے غدار قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کی مخالفت کرتے ہوئے سوال کیا تھاکہ کشمیریوں پر ظلم کب ختم ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ میری ساس، سسر کشمیر میں رہتے ہیں اور میرے شوہر مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ 22 روز سے اپنے والدین سے بات تک نہیں کر سکے۔ ان کا جائز مسئلے کیلئے آواز بلند کرنا بھارتی معاشرے کو پسند نہیں آیا اور انتہا پسند ہندووں نے انھیں غدار قرار دے دیا۔