نیویارک: (روزنامہ دنیا) عالمی امن کے نام پر قائم ادارے اقوام متحدہ نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑ ا کے جنگ کی حمایت میں کئے گئے ٹوئٹ پر کوئی بھی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پریانکا کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے پریانکا کی اس حرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو خط لکھ کر پریانکا کو امن کی سفیر کے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اقوام متحدہ نے پریانکا کے بیان کو ان کا ذاتی خیال قرار دے کر کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔