راولپنڈی (روزنامہ دنیا) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے والے بھارتی مسلمان اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم بالی ووڈ کے ناسور میں ہی رہو
حقیقت میں ‘ را’ کے جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دیکھو ، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کی صورتحال دیکھو۔آپ بالی ووڈ ناسور میں رہنے کے بجائے امن اور انسانیت کی بات بھی کرسکتے تھے
آپ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم ، ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے خلاف آواز بلند کرکے امن کو پرموٹ کرسکتے تھے۔
Stay in bollywood syndrome @iamsrk . For reality see RAW Spy Kulbhushan Jadev, Wing Comd Abhinandan & state of 27 Feb 2019.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 23, 2019
You could rather promote peace & humanity by speaking against atrocities in IOJ&K and against Hindituva of Nazism obsessed RSS. https://t.co/0FWqoRQsO6
یاد رہے شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس کیلئے بارڈر آف بلڈ نامی ایک سیریز پروڈیوس کی ہے جس میں بلوچستان میں انڈین خفیہ ایجنسی ‘را’ کے آپریشن کو دکھایا گیا ہے ۔ شاہ رخ خان نے اس سیریز کا ٹریلر ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا ۔