وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

Last Updated On 22 August,2019 10:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت نومبر 2016ء میں سنبھالی تھی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند مودی سرکار کے غاصبانہ اقدامات، کشمیریوں پر جاری مظالم اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 

Advertisement