جولائی میں خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر کم ہونا بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم

Last Updated On 21 August,2019 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری کے ثمرات سامنے آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019ء میں جاری خسارہ 73 فیصد کم ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ رواں سال جولائی میں خسارہ گزشتہ سال سے ڈیڑھ ارب ڈالر کم رہا۔ جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019ء میں جاری خسارہ 73 فیصد کم ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ سال 6 ارب ڈالر سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی۔ درآمدات کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کی حکومتی پالیسی کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ حکومت کی بیرونی ادائیگیوں کے توازن پر توجہ مرکوز ہے۔
 

 

Advertisement