اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری تمام بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں، بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں سے عبادت کا حق بھی چھین لیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، عید الاضحی پر کشمیریوں کو نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، آج دنیا مذہبی بنیاد پر تشدد کا شکار افراد سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، آج کے دن ضروری ہے کہ دنیا کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف ٹھوس لائحہ عمل دیں۔
Today, on the 1st International Day for Victims of Violence based on Religion or Belief, we call attention to the plight of millions of Kashmiris living under brutal Indian Occupation, abuse & violence, deprived of all fundamental rights & freedoms.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 22, 2019
The Indian Occupation Forces have even denied them their right to observe their religious practices, including Eid ul Azha.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 22, 2019
As the world shows solidarity for victims of violence based on religion & belief, it must also move to prevent an impending genocide of Kashmiris in IOK.
عمران خان کا کہنا تھا دنیا کی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے۔