ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے سینما کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ ان کی کہانی امریکی فلم انڈسٹری ہالی وڈ کی فلموں کی نقل ہوتی ہے۔ حال ہی میں فلم ساہو کو بھی اسی قسم کی تنقید کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ فلم "ساہو" جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے کچھ حصے اور کہانی فرانسیسی فلم سے نقل کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ساہو دیکھنے کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے اسے چربہ قرار دیا۔
دوسری جانب 2008 میں بننے والی فرانسیسی فلم لارگو ونچ کے ڈائریکٹر جیغوم سال نے کہاہے کہ ان کی فلم کی پہلے بھی نقل ہو چکی ہے اور فلم ساہو پہلے ہونیوالی نقل سے بھی بری ہے۔