ماورا حسین کا ذہنی اضطراب کا شکار ہونیکا اعتراف

Last Updated On 24 September,2019 09:56 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) معروف اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی اضطراب کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورزش کرتی نظر آرہی ہیں تاہم اس دوران ماورا کے مداحوں میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا وہ سماجی بیزاری اور تناؤ کی شکار ہیں تو اس پر ماورا نے حیرت انگیز جواب دیا۔

اداکارہ نے بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔ میں پچھلے کچھ دنوں سے ذہنی اضطراب کی شکار ہوں اور میں دن میں ایک مرتبہ اس کا سامنا کرتی ہوں۔ جو کوئی بھی یہ پڑھ رہا ہے اور اس بے چینی سے گزر رہا ہے تو وہ جان لے کہ ہم سب اس سے گزر رہے ہیں۔